موٹرویز، نیشنل ہائی ویز پر حد رفتار کمی واپس لے لی گئی

Calender Icon اتوار 21 جون 2026

وفاقی حکومت نے موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز(National Highways) پر حد رفتار میں کی گئی عارضی کمی واپس لیتے ہوئے سابقہ سیڈ کو بحال کردیا۔

ترجمان موٹرویز نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے حد رفتار میں کی گئی عارضی کمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے تمام سابقہ رفتار کی حدود دوبارہ نافذ کر دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی گاڑیاں دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ، پی ایس وی اور ایچ ٹی وی گاڑیاں 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکیں گی۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کی سویڈن کے خلاف شاندار فتح، گروپ ایف میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

ان کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہوں پر بھی تمام گاڑیوں کے لیے سابقہ مقررہ حدِ رفتار بحال کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ رفتار کی حدیں بحال ہونے کے باوجود محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔