ٹرمپ تجربہ کار سیاست دان، اپنے فیصلے خود کرتے ہیں: ولادیمیر پوتن

Calender Icon پیر 29 جون 2026

روس کے صدر ولادیمیر پوتن(Vladimir Putin) نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں اور اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ نہیں لگتا کہ یورپی رہنماؤں نے امریکی صدر ٹرمپ کا یوکرین سے متعلق مؤقف تبدیل کیا ہے، ہر رہنما اتحادیوں اور مخالفین کی رائے ضرور سنتا ہے لیکن فیصلہ خود کرتا ہے۔

پوتن نے کہا کہ الاسکا میں صدر ٹرمپ سے ہونے والی بات چیت میں کوئی باضابطہ معاہدہ طے نہیں پایا تھا، ممکنہ سمجھوتوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

مزیدپڑھیں:ڈومیسٹک کرکٹ کے بجٹ میں ایک ارب روپے کے اضافے کی منظوری

انہوں نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی بعض تجاویز پر آمادگی ظاہر کی تھی، روس امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر رضا مند ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ الاسکا میں زیر بحث آنے والے تمام نکات پر مزید تفصیلی بات چیت کے لیے آمادہ ہیں