ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار وِل اِسمتھ(Will Smith ) نے کہا ہے کہ اگر دنیا بھر کی چیزیں آپ کے پاس آجائیں، تب بھی آپ خوش نہیں ہوسکتے کیونکہ خوشی کا تعلق باطنی معاملہ ہے نہ ظاہری۔
حال میں ایک پوڈکاسٹ میں وِل اسمتھ نے کہا کہ گوگل کی فہرست میں درج اُن کی 35 کروڑ ڈالر کی دولت کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ اگر آپ دنیا کی تمام چیزیں خرید لیں تو بھی یہ آپ کو خوش نہیں کرسکتیں۔
میزبان نے سوال کیا کہ ایک فوری گوگل سرچ کہتی ہے کہ آپ کی مجموعی مالیت 350,000,000 ڈالرز ہے، کیا یہ حقیقت میں درست ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ میں ایسی چیزوں پر بحث نہیں کرتا۔ کیونکہ آپ کو احساس ہوتا ہے کہ یہ بات آپ کو خوش نہیں کرسکتی۔
Will Smith says his Google-listed $350,000,000 net worth means nothing because he has bought everything he ever wanted and it still could not make him happy
Speedy: “A quick Google search says that your net worth is $350,000,000, is that actually accurate?”
“Will Smith: I don’t… pic.twitter.com/Xt5oPWgeHl
— Hribi (@Hribson) June 29, 2026
انہوں نے کہا کہ ایک بار جب آپ اپنی پسند کی ہر چیز خرید لیتے ہیں اور درحقیقت زمین پر کوئی ایسی چیز نہیں بچتی جسے آپ نے نہ خریدا ہو، تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ کوئی چیز آپ کو مطمئن نہیں کررہی۔ یہ کھارا پانی پینے کی طرح ہے، آپ جتنا زیادہ پیئں گے، آپ زیادہ پیاسے ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
وِل اسمتھ نے کہا کہ یہ حقیقت میں خوفناک ہو سکتا ہے جب آپ کو یہ احساس ہو کہ کوئی رشتہ نہیں، کوئی پیسے نہیں، کوئی بھی چیز آپ کو خوش نہیں کر سکتی کیونکہ خوشی غیر مادی شے ہے جس کا تعلق آپ کی روح سے ہے، نہ کہ دولت جیسی مادی چیز سے۔












منگل 30 جون 2026 