فیفا ورلڈکپ میںمیسی کو معافی اور امریکی کھلاڑی کو ریڈ کارڈ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

Calender Icon جمعرات 2 جولائی 2026

امریکا نے بوسنیا کو 0-2 سے شکست دے کر رائو نڈ آف 16 میں رسائی حاصل کرلی تاہم فارورڈ فولرین بالوگن کو دکھائے گئے ریڈ کارڈ(Red Card) پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

میچ کے 64ویں منٹ میں گیند پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کے دوران بالوگن کا پائو ں بوسنیا کے دفاعی کھلاڑی تارک محریمووچ کے ٹخنے پر آ گیا۔

ریفری نے وی اے آر کے طویل جائزے کے بعد انہیں سیدھا ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔امریکی ٹیم کے ہیڈ کوچ موریسیو پوچیٹینو نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالوگن کا ارادہ مخالف کھلاڑی کو نقصان پہنچانے کا نہیں تھا اور یہ مکمل طور پر غیر ارادی واقعہ تھا۔دوسری جانب امریکا کے سابق فٹبالر الیکسی لالاس نے سوشل میڈیا پر لیونل میسی کے ایک سابقہ میچ کی ویڈیو شیئر کی

مزیدپڑھیں:وزیرِ اعظم آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے کل ایران روانہ ہوں گے: ترجمان دفتر خارجہ

جس میں ان کے مطابق میسی کی چیلنج بھی اسی نوعیت کی تھی لیکن اس پر کوئی کارڈ نہیں دکھایا گیا۔لالاس نے سوال اٹھایا کہ اگر دونوں واقعات ایک جیسے تھے تو پھر ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ اور دوسرے کو مکمل رعایت کیوں دی گئی۔ان کے اس موقف کے بعد سوشل میڈیا پر ریفریوں کے فیصلوں کے خلاف ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

صارفین میسی اور بالوگن کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے احتجاج کر رہے ہیں۔متعدد صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ فیفا کی جانب سے لیونل میسی کو خصوصی رعایت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ وی اے آر کے کئی متنازع فیصلوں نے ایونٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔