ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی(Abbas Araghchi) کا کہنا ہے کہ امریکا مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کرے، دھمکیوں کے ماحول میں مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔
ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ہمارا ردعمل مؤقف امریکی مفاہمتی یادداشت کی شق 13 کے مطابق ہے، ایرانی عوام اور ہماری بہادر افواج کسی دھمکی سے خوف زدہ نہیں ہوں گے، لاکھوں افراد شہید سپریم لیڈر کی تعزیتی تقریبات کیلئے موجود ہیں۔
دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نےامریکی صدر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احترام سے بات نہیں کی گئی تو ایران بھی دوسری زبان میں جواب دینے پر مجبور ہوگا۔
مزیدپڑھیں:سیوریج کے پانی کو پینے کے قابل بنانے والا سولر پلازما سسٹم تیار
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے اپنے بیان میں کہا امریکی صدر نے 9 کروڑ 10 لاکھ ایرانی عوام کو دھمکیاں دی ہیں، جو کسی بھی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نےکہاکہ “آپ ایک ایسی قوم کے رہنما ہیں جس کی کوئی جڑیں نہیں جبکہ ایرانی قوم اپنی تاریخ،تہذیب اور شناخت رکھتی ہے۔”
ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی دھمکیوں اور دباؤ کی پالیسی کا نتیجہ امریکا کے لیے شکست کی صورت میں نکلا، اس لیے ایسے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے۔












منگل 7 جولائی 2026 