ایپل کا براڈکام سے 30 ارب ڈالر کا چِپ سپلائی معاہدہ

Calender Icon جمعرات 9 جولائی 2026

ایپل(Apple) نے اعلان کیا ہے کہ وہ براڈکام کے ساتھ کئی سالہ چِپ سپلائی معاہدے کے تحت 30 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرے گا

جس کے ذریعے کمپنی اپنی چِپس کی امریکی ذرائع سے فراہمی کو مزید مضبوط بنائے گی۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ امریکہ میں مقامی سطح پر چِپس کی تیاری بڑھانے پر زور دے رہی ہے۔

اس خبر کے بعد براڈکام کے حصص کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ ایپل کے حصص معمولی کمی کے ساتھ ٹریڈ ہوتے رہے۔

ایپل نے بدھ کو بتایا کہ اس ہفتے طے پانے والا یہ معاہدہ 2031 تک مؤثر رہے گا۔ اس کے تحت ایف بی اے آر فلٹرز، یعنی وائرلیس کنیکٹیویٹی کے لیے استعمال ہونے والی ریڈیو فریکوئنسی چِپس کی فراہمی شامل ہے جنہیں ایپل کم از کم 2023 سے براڈکام کے ساتھ مل کر تیار کر رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:فرانس اور مراکش کے تاریخی رشتوں کی جھلک، بوسٹن کے میدان میں خاندانی ماحول نے توجہ حاصل کر لی

اس معاہدے کے تحت براڈکام فورٹ کولنز میں واقع اپنی فیکٹری کی توسیع کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ایپل کے مطابق اس سرمایہ کاری سے کم از کم 15 ارب چِپس تیار کی جائیں گی جبکہ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ پرزہ جات امریکہ کے اندر سے حاصل کرنے کی کوششوں کو بھی تقویت دے گا۔

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ایک بیان میں کہا کہ فورٹ کولنز میں تیار کردہ جدید ترین پرزے اس شاندار کارکردگی اور رابطے کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہیں جس کی ہمارے صارفین توقع رکھتے ہیں۔ ہمیں اپنے امریکی سپلائرز میں سرمایہ کاری بڑھانے پر فخر ہے جو ہمارے ساتھ عمدگی اور جدت طرازی کے عزم میں شریک ہیں۔

ہم صدر اور ان کی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ وہ اس طرح کے اہم منصوبوں کی حمایت کررہے ہیں۔