پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا

Calender Icon ہفتہ 11 جولائی 2026

اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت ،پنجابی فلم ’’ستلج‘‘ پر پابندی، شہریوں نے ڈاؤن لوڈ کرکے بڑے پردے پر چلادی

اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 13روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔