نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار(Ishaq Dar) نے اتوار کے روز اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے میں تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation today with His Excellency Seyyed Abbas Araghchi, Foreign Minister of the Islamic Republic of Iran. @araghchi
Both leaders exchanged views on the evolving regional… pic.twitter.com/WuRxnROwwp
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 12, 2026
گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریق جون 2026 کے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والی مفاہمت کے مطابق کشیدگی کم کرنے اور تحمل کی راہ اختیار کریں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تنازعات کے حل اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔
مزیدپڑھیں:تیوولڈے گیبریمریم پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو منتخب
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی جانب سے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں وہ باہمی رابطے برقرار رکھیں گے۔












اتوار 12 جولائی 2026 