نامور گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع(adnan sami) نے ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی البم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
عدنان سمیع کے اس خصوصی البم میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید کی خدمات اور یاد میں 4 کلام شامل ہوں گے۔
گلوکار کی جانب سے ریلیز کیے جانے والے چاروں کلام شہید ایرانی سابق رہبرِ اعلیٰ کی قیادت، استقامت اور عقیدت کے موضوعات پر مبنی ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:حج رجسٹریشن مہم جاری، وزارت مذہبی امور کا حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ
واضح رہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملے میں شہادت کے 4 ماہ بعد ان کے آبائی شہر مشہد میں امام علی رضا ؓ کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق 6 روزہ سوگ کی تقریبات میں تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔












پیر 13 جولائی 2026 