ملک میں گندم اور آٹے کی قیمت بڑھنے سے روٹی اور نان کی قیمت بھی بڑھنے لگی ہے، تندور مالکان نے سرکاری ریٹ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے روٹی کی قیمت بڑھا دی ہے۔
لاہور میں گندم اور آٹےکی بڑھتی (Rooti)قیمتوں کو جواز بنا کر نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت پہلے 14 روپے سے 20 روپے اور نان 30 روپے میں بیچنےکا اعلان کیا تھا۔
اس پر انتظامیہ خاموش رہی، اب متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کی قیمت 2400 روپے اور میدہ 12 ہزار روپے ہونے پر نان 35 روپے میں اور سادہ روٹی 25 روپے میں فروخت کرنے جارہے ہیں، اگر روکا گیا تو احتجاجاً تندور بند کر دیں گے۔
نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ مہنگے آٹے، مہنگی ایل پی جی اور شاپر بیگز کے ساتھ سرکاری ریٹ پر 16 روپے کی روٹی نہيں بیچ سکتے، حکومت تین دن میں مذاکرات کرے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ جب ایک بار قیمت بڑھ چکی ہے تو دوبارہ بڑھانےکا کوئی جواز نہیں ، عوام کو سستی روٹی سے محروم نہیں ہونے دیں گے، قیمتوں میں یکطرفہ اضافے پر کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں:لنکا پریمئر لیگ، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو این او سی جاری کر دیا
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی روٹی کی قیمت میں 5 روپےکا اضافہ کردیا گیا ہے اور 20 روپے والی روٹی 25 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔












پیر 13 جولائی 2026 


