تیز آندھی، فرانس میں 39 ڈگری پارہ چند ہی منٹوں میں 11 ڈگری تک گرگیا

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے ہینڈائے ساحل پر گرمی کے ستائے عوام سمندر کی ٹھنڈی موجوں سے لطف لینے آئے تھے، لیکن اچانک ہی سیر و تفریح پر آئے شہری اپنا سامان اٹھا کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے، اور پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تاہم ہینڈائے ساحل پر اچانک سے گہرے بادل چھاگئے اور تیز آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

مزید پڑھیں:ہیکرز  نے بھارت کے میگا ایٹمی پلانٹ کا حساس ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 ڈگری درجہ حرارت 6 منٹ میں گر کر 11 ہوگیا، جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ساحل پر شہریوں کو دیکھا گیا اور ساتھ ہی آندھی کے مناظر بھی دیکھے گئے جس میں لوگ محفوظ مقام کی جانب بھاگتے ہوئے نظر آئے۔