ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کیلئے مون سون آؤٹ لک جاری، سیلابی صورتحال کا خدشہ

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، گرمی کی شدت سے گلیشیئرز اور برف تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ ہے جبکہ بلند اور حساس علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا بھی خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:فوج سے متعلق تقریر پر اندراج مقدمہ کی درخواست، فضل الرحمان کو نوٹس جاری

سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے دریاؤں، ندی نالوں کے قریب رہنے والی آبادی کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔