پشاور (Peshawar)میں روٹی کی قیمتوں کے حوالے سے شہری شدید پریشان ہیں۔ ان کے مطابق روٹی سرکاری نرخ نامے میں مقررہ قیمت کے بجائے دگنے داموں فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق روٹی کی قیمت 20 اور 30 روپے مقرر ہے تاہم پشاور میں کہیں بھی 20 روپے کی روٹی دستیاب نہیں۔ ان کے مطابق مختلف تندوروں پر روٹی مختلف قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہے اور نانبائی اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔
شہریوں نے شکایت کی کہ صوبائی حکومت اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی جبکہ بازاروں میں قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کوئی مؤثر چیک اینڈ بیلنس بھی موجود نہیں ہے۔ جانیے شہریوں کی بے بسی اس ویڈیو رپورٹ میں۔












ہفتہ 18 جولائی 2026 


