فیفا ورلڈکپ: فتح کے بعد لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جذباتی جشن وائرل

Calender Icon پیر 20 جولائی 2026

فیفا ورلڈکپ(fifaworldcup) 2026 میں اسپین کی فتح کے بعد نوجوان سپر اسٹار لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جذباتی جشن وائرل ہوگیا۔

اسپین نے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تو جشن کے دوران سب سے زیادہ توجہ لامین یمال اور ان کے تین سالہ بھائی ’کینے‘ نے حاصل کی۔


میچ کے بعد یمال اپنی والدہ شیلا ایبانا، گرل فرینڈ انیس گارشیا اور ننھے بھائی کے ساتھ میدان میں جشن مناتے نظر آئے جن کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں۔


پورے ٹورنامنٹ میں کینے اپنے معصوم انداز، خوشی کے جذبات اور بڑے بھائی کی حوصلہ افزائی کے باعث شائقین کے دل جیتتے رہے۔

مزیدپڑھیں:’ان کے پاس نہ بجٹ ہے اور نہ اوقات‘، ’تماشہ 5‘ میں انٹری کی افواہوں پر علیزے شاہ کا جواب

دوسری جانب یمال بھی ہر میچ کے بعد اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر اپنے بھائی کو تلاش کرتے دکھائی دیے۔

ان جذباتی لمحات نے اسپین کی تاریخی کامیابی کو مزید یادگار بنا دیا۔