آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران کوٹلی کے علاقے نکیال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں پر پیر کو ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران کوٹلی کے علاقے نکیال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ایل اے 9 سے پی پی کے امیدوار جاوید بڈھانوی نے کہا کہ فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کارکن مختیار جاں بحق ہوا۔
آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں دربار بابا شادی شہید کے پولنگ اسٹیشن پر بھی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ڈی آر او کے مطابق شرپسندوں نے پولنگ باکس چھین کر آگ لگادی ، بیلٹ باکس میں 232 ووٹ تھے،شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں:امریکی حملوں کی بندش، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ہفتے کی کم ترین سطح پر
اس کے علاوہ حلقہ ایل اے6 کے3 پولنگ اسٹیشن پرلڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے عملے سے بیلٹ باکس چھیننے کی بھی کوشش کی۔













منگل 28 جولائی 2026 

