بڑی اہم خبر ،کرنسی خریدار لٹ گئے، ایرانی ریال کی قیمت میں بڑی کمی

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

ایرانی ریال کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایک کروڑ ریال کی قیمت پاکستان میں 5 ہزار روپے ہو گئی۔

سینٹرل بینک آف ایران کی جانب سے غیر ملکی کرنسیوں کے نئے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے ، جس کے تحت ایرانی ریال کی قدر میں مزید گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور پاکستانی روپے سمیت تمام بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ریال مزید سستا ہو گیا۔

ایرانی مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 29 جولائی 2026 کو ایک امریکی ڈالر کی سرکاری قیمت 1,421,105 ریال سے بڑھ کر 1,436,205 ایرانی ریال ہو گئی جبکہ ایک یورو کی قیمت 1,633,131 ریال تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب مجاز منی چینجرز کے استعمال کردہ ‘ثناء سسٹم’ پر امریکی ڈالر 1,517,870 ریال اور یورو 1,725,994 ریال پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

نئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 100 پاکستانی روپے کی قیمت 517,104 ایرانی ریال مقرر کی گئی ہے، سرکاری ریٹ پر 1 پاکستانی روپیہ تقریباً 5,171 ایرانی ریال کے برابر ہو چکا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے برعکس ایران کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اصل قیمت 18 لاکھ 60 ہزار سے 18 لاکھ 90 ہزار ریال کے درمیان چل رہی ہے۔پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال 4,500 سے 5,000 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: راجح البقمي نے پاکستان کیلئے سعودی عرب کے نئے سفیر کے عہدے کا حلف لے لیا

کرنسی مارکیٹ کے ماہرین اور ڈیلرز نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کرنے والے تاجروں کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی ریال کے سرکاری اور غیر سرکاری نرخوں میں شدید فرق کے باعث آنے والے دنوں میں قیمتوں میں بڑا اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔