سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 4 خارجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں اسٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4خوارج نےایک مکان میں پناہ لے کر اہلِخانہ کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل گلفام نے جام شہادت نوش کیا۔
مزید پڑھیں:سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ تک ہوگا، 4 حج پالیسی 2026 منظور
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کا آپریشن ابھی جاری ہے، فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری رہے گا۔













بدھ 29 جولائی 2026 

