اوگرا نے ایل پی جی کے بعد ایل این جی بھی مہنگی کردی

Calender Icon ہفتہ 1 اگست 2026

اوگرا(Ogra) نے ایل پی جی کے بعد ایل این جی بھی مہنگی کردی۔
آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں34.55 فیصد تک اضافہ کردیا گیاہے ۔
ایل این جی کی قیمت میں 6.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ ہواہے، سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی6.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی ہے جس کے بعد ایل این جی کی نئی قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

دوسری طرف سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 6.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہونے کے بعد نئی قیمت 25.08ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارتی پروفیسر کو انگریزی بولنا مہنگا پڑ گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل پی جی بھی12روپے89 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی تھی جس کا اوگرا نےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی کی نئی قیمت 254روپے32 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کےگھریلو سلندر کی نئی قیمت 3 ہزارروپے 92 پیسے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست کے لیے ہوگا۔