پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا

Calender Icon منگل 4 اگست 2026

پیٹرول(Petrol) اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے 58 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے 22 پیسے تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:راولاکوٹ ، شرپسند عناصر کی فائرنگ ، 7 اہلکار شہید ، 143زخمی ہوئے، آزاد کشمیر حکومت

پیٹرولیم ڈویژن نے 4 اگست کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے ہوگئی۔