اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی وژن کے نامور پروڈیوسر اور معروف شاعر محمد سلیم طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ محمد سلیم طاہر کی وفات سے پاکستان ٹیلی وژن اور ادبی حلقے ایک باصلاحیت، مخلص اور باوقار شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے نشریات اور ادب کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تخلیقی کام کے ذریعے دیرپا نقوش چھوڑے۔
مزید پرھیں:پی سی بی نے ایشین لیجنڈز لیگ میں شریک سابق کرکٹرز کو خبردار کر دیا۔۔ ؟؟
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ محمد سلیم طاہر کی فنی، ادبی اور تخلیقی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔













بدھ 5 اگست 2026 

