نیا جیمز بانڈ کون ہو گا؟ کم عمر اداکار کی تلاش، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Calender Icon ہفتہ 8 اگست 2026

یہ سوال گزشتہ کئی برسوں سے مداحوں اور فلمی دنیا میں زیرِ بحث ہے مگر اب ایمیزون ایم جی ایم کی جانب سے نئے 007 کے انتخاب کا عمل آخری مرحلے میں پہنچتا دکھائی دے رہا ہے۔

فلم کی پروڈیوسر ایمی پاسکل نے ’ڈیڈ لائن‘ کو بتایا ہے کہ 2026 کے اختتام سے پہلے نئے جیمز بانڈ(james bond) کے نام کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

رواں ماہ اداکاروں کے ایک اور مرحلے کے آڈیشنز متوقع ہیں جبکہ ہدایتکار ڈینس ویلینیو کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ وہ بعض اداکاروں سے براہِ راست رابطہ کر رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:خراب دودھ کے 175 روپے واپس مانگنے والی خاتون کے ساتھ تقریباً 2 لاکھ کا فراڈ

نئے جیمز بانڈ کے لیے کیا خصوصیات دیکھی جا رہی ہیں؟

پروڈیوسر ایمی پاسکل کے مطابق ڈینیئل کریگ کے بعد جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا آسان نہیں ہو گا اور نئے اداکار میں کچھ نیا، منفرد اور دلچسپ دکھائی دینا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق اس بار تلاش نسبتاً کم معروف برطانوی یا آئرش اداکاروں پر مرکوز ہے، جن کی عمر ممکنہ طور پر 20 یا 30 تک ہو۔

فلم کی تفصیل

نئی فلم جیمز بانڈ فرنچائز کا مکمل ری بوٹ ہو گی اور اس کا تعلق ڈینیئل کریگ کی فلموں کی کہانی سے نہیں ہو گا۔

فلم کی شوٹنگ 2027 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔