پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری یاسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن نے اپنی مرضی سے انتخابات کروائے، موجودہ الیکشن کمشنر کے مخصوص مقاصد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جان بوجھ کر مخصوص مقاصد کے لیے بلایا گیا، انتخابات میں ن لیگ کو زبردستی جتوایا جارہا ہے۔ایل اے 17 باغ 4 حویلی الیکشن، ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے
پی پی آزادکشمیر کے صدر نے مزید کہا کہ حلقے ایل اے 9 میں بھی دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا کیا جا رہا ہے۔ ن لیگ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں، متنازع حلقوں میں شفاف تحقیقات کی جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللّٰہ نے کئی ماہ پہلے اس کامیابی کا اعلان کردیا تھا، پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے مرحلہ وار انتخابات کی مخالفت کی۔
مزید پڑھیں:محسن نقوی مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں: رانا ثنا
چوہدری یاسین نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں 2016 کے انتخابات کی یاد تازہ کروائی گئی، ن لیگ نے 80 فیصد حلقوں پر تحقیقات پر آمادگی کی پھر مکر گئے۔













اتوار 9 اگست 2026 

