پاکستان کیخلاف طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام: سکیورٹی ماہرین

Calender Icon پیر 10 اگست 2026

سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہےکہ پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو افغان طالبان کی مکمل حمایت اور بھارت کی مالی معاونت حاصل ہے۔

افغان طالبان رجیم نے جون 2026 میں پاکستان میں ڈرون حملے کا دعویٰ کیا جسے پاک فضائیہ کے دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ماہرین کے مطابق افغان طالبان کے حملے میں استعمال ڈرونز بھارت کے فراہم کردہ ہیں، یہ ڈرونز تکنیکی نوعیت کے لحاظ سے کم درجے کے ہیں جن کی صلاحیت بہت محدود ہے۔

مزید پڑھیں:27 ستمبر لانگ مارچ کال، پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

سکیورٹی ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس ان ڈرونز سے نمٹنےکیلئے مضبوط دفاعی نظام ہے جس سے انہیں فضا میں ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔