اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382.25 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت 380.86 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 382.25 روپے فی لیٹر کی گئی ہے۔
دوسری جانب موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 1.70 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت 327.62 روپے سے کم ہو کر 325.92 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 12 اگست 2026 کیلئے ہوگا۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نظرثانی شدہ پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ نئی قیمتیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نظرثانی شدہ ایکس ڈپو قیمتوں کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہیں۔













منگل 11 اگست 2026 

