کنگنا رناوت(Kangana Ranaut) نے سینئر بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ(Naseeruddin Shah) اور پیوش مشرا کے درمیان جاری لفظی جنگ میں اداکار کی مخالفت کر کے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
تنازع اس وقت شروع ہوا جب نصیرالدین شاہ نے طلبہ کے احتجاج پر بالی ووڈ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کا موازنہ ایسے ’کتے‘ سے کیا جو منہ میں ہڈی ہونے کے باعث بھونک نہیں سکتا۔
بعد ازاں جھارکھنڈ میں طلبہ کے احتجاج کے دوران پیوش مشرا نے نصیرالدین شاہ کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بالی ووڈ کی خاموشی پر سوال کر رہے ہیں تو انہیں خود بھی بتانا چاہیے کہ وہ احتجاج میں کہاں موجود ہیں۔
مزیدپڑھیں:آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
پیوش مشرا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے نصیرالدین شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے شخص کو کتے کے بجائے لومڑی کہنا پسند کریں گی کیونکہ وفاداری کے اعتبار سے کتے سے تشبیہ ملنا بھی قابلِ فخر بات ہو سکتی ہے۔
کنگنا نے مزید دعویٰ کیا کہ نصیرالدین شاہ اس ملک میں رہتے اور کماتے ہیں لیکن ان کی ہمدردیاں پڑوسی ملک کے لیے ہیں۔
کنگنا کے تازہ بیان کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان جاری اختلاف نے مزید شدت اختیار کر لی ہے۔













بدھ 12 اگست 2026 

