امریکی ناظم الامور کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد

Calender Icon جمعہ 14 اگست 2026

پاکستان کی 79ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر(natalie a baker) اور روسی سفیر کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانیوں کویومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اپنے پیغام میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا۔

مزیدپڑھیں:انقرہ: یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں ترک نائب صدر سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت، پاک ترک لازوال محبت کا اظہار

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے، پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمنائیں ہیں۔


دوسری جانب روسی سفیر نے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ قومی دن پاکستانی عوام کی جرأت، غیر متزلزل عزم اور مضبوط قومی جذبے کا مظہر ہے، ہم مل کر باہمی افہام و تفہیم کو مزید مستحکم کریں گے اور دونوں ممالک کے مفاد میں اپنی شراکت داری کو وسعت دیتے رہیں گے۔