عمران خان سے متعلق یہ فیصلہ بہت پہلے آجانا چاہیے تھا: سپریم کورٹ فیصلے پر ردعمل

Calender Icon منگل 18 اگست 2026

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ آیا ہے،یہ بہت پہلے آجانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کا فیصلہ پی ٹی آئی کا اپنا ہے جاری رکھتے ہیں یا ختم کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو اگلی سماعت تک شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان بہت یاد آرہا ہے، دل چاہتا ہے اُڑتی ہوئی وہاں پہنچ جاؤں: شبنم

بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیاجائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔