9 اکتوبر تا 21 نومبر: پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان

Calender Icon بدھ 19 اگست 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر اور نومبر میں سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گی۔ پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک جاری رہے گی۔

سری لنکا کا دورہ پاکستان 4 اکتوبر سے شروع ہوگا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔

اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی، جس میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سری لنکا کی ٹیم 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ بھی کھیلے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کو جمہوری ادارہ بنانا چاہتے ہیں، اکبر ایس بابرکی اصلاحی مہم

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔