عبدالقیوم صدیقی کاٹاک شومیں اینکر پر اظہار برہمی، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Calender Icon بدھ 19 اگست 2026

اسلام آباد: نامور سینئر صحافی اور عدالتی امور کے ماہر عبدالقیوم صدیقی ایم نیوز کے براہ راست پروگرام کے دوران اینکر پر شدید برہم ہو گئے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ۔

ایم نیوز کے کرنٹ افیئرز کے پروگرام نیوز ٹونائٹ میں اہم سیاسی و قانونی امور پر گفتگو جاری تھی کہ اینکرایمان نواز کی جانب سے سوال پوچھنے کے انداز اور بار بار بات کاٹنے پر سینئر صحافی عبدالقیوم صدیقی آپے سے باہر ہو گئے۔

انہوں نے نجی چینل کی انتظامیہ اور اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گفتگو کا موقع نہیں دینا اور صرف اپنی بات منوانی ہے تو مہمانوں کو مدعو کرنے کا کوئی مقصد نہیں۔

ذرائع کے مطابق عبدالقیوم صدیقی نے اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ مہمان کی بات کو بغیر کسی مداخلت کے پورا سُننے دیا جائے۔

جبکہ اینکر کا رویہ غیر پیشہ ورانہ تھا۔ شو میں پیش آنے والے اس ناگوار واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے پروگرام میں بدنظمی دیکھنے میں آئی اور معاملہ گرم ہو گیا۔

مزید پڑھیں:سندھ کے 6 ہزار 220 اسکولوں کی عمارتیں مخدوش، حکومتی بے حسی، تدریسی عمل روک معطل

سوشل میڈیا پر کلپس وائرل ہونے کے بعد صحافتی حلقوں میں ملا جلا ردعمل ۔ ایک طبقے کا کہنا ہے کہ اینکرز کو سینئر صحافیوں کی عزت اور ان کے وقت کا پاس رکھنا چاہیے، جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ براہ راست نشریات کے دوران صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے تھا۔