راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش، نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ

Calender Icon جمعہ 21 اگست 2026

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش(Rain) کے باعث نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گولڑہ میں 60، بوکرہ میں 31، شمس آباد اور پیر ودھائی میں 25، نیو کٹاریاں میں 21 اور گوالمنڈی میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ تیز بارش کے باعث ایک مرتبہ پھر نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ ہے۔

مزیدپڑھیں:بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں میں عملہ اور ہیوی مشینری موجود ہے، نشیبی علاقوں میں اضافی عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق موسمی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے، نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مانٹیرنگ جاری ہے۔