نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست خارج، سزائے موت برقرار

Calender Icon جمعہ 21 اگست 2026

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم ظاہر جعفر کا جرم ایسا نہیں کہ سزا میں کمی کی جا سکے۔

عدالت نے فیصلے میں کہاکہ مجرم انتہائی سنگین جرم کا مرتکب ہوا، خواتین کو تشدد اور عدم تحفظ کا شکار کرنا شرعی اور دنیاوی قوانین کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو نور مقدم سے زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی اور بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت برقرار رکھی۔

مزید پڑھیں:شہزادی فہدہ بنت فلاح نے قرآنی مقابلہ جیتنےوالی خواتین میں انعامات تقسیم کردیے

ظاہر جعفر نے ذہنی مریض ہونے کی بنیاد پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی استدعا کی تھی جسے مسترد کردیاگیا۔