24 اگست سےتمام اسکول معمول مطابق کھلیں گے، نئے اوقات کار جاری

Calender Icon جمعہ 21 اگست 2026

پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول 24 اگست 2026 سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے، جو 24 اگست سے 15 اکتوبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔

نئے شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکولوں میں چھٹی 12:45 بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گی۔

اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں میں شام کی شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر 1 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوگی۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے چیف ایگزیکٹو افسران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان، سکیورٹی فورسز، پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 49 دہشتگرد جہنم واصل

واضح رہے کہ اس سے قبل افواہیں چل رہی تھیں کہ پنجاب میں اسکول و کالجز میں تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے لیکن محکمہ تعلیم نے اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ تعلیمی ادارے 24 اگست سے کھل جائیں گے۔