کراچی ، NEOC کی 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Calender Icon جمعہ 21 اگست 2026

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

ضلع وسطی، شرقی، کیماڑی، ملیر، جنوبی اورغربی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ کراچی کے تمام 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت؛ پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ سرٹیفکیٹ کا مفت اجراء

جون میں کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں ملا تھا جبکہ جولائی میں سندھ کے ضلع کشمور کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔