مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس جاری

Calender Icon جمعہ 21 اگست 2026

میڈیاکے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی جبکہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، خیبرپختونخوا تحریک انصاف کے صدر جبید اکبر، اسد قیصر، سینیٹر دلاور، شاہد خٹک شریک ہوئے۔اجلاس میں جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ، مولانا عبد الواسع نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال اور جیل منتقلی کے حوالے سے حکومتی رویے جبکہ آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور ہوگا۔

مزید پڑھیں:ارجن رامپال کی دیرینہ گرل فرینڈ سے اچانک شادی، مداحوں کو حیران کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اتحاد کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ابھی پہلی ملاقات میں اتحاد کے قیام کا فیصلہ کیا جبکہ اگلے لائحہ عمل پر مشاورت کے بعد فیصلے کریں گے۔