کیریبین پریمیئر لیگ؛ شاداب خان کی دھواں دار بیٹنگ، پلیئر آف دی میچ قرار

Calender Icon اتوار 23 اگست 2026

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) 2026 میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 52 رنز بنا کر انٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کو سنسنی خیز فتح دلا دی۔

ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فالکنز کی ٹیم 92 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی اور فتح کے لیے 74 رنز درکار تھے۔ ایسے میں ساتویں نمبر پر آنے والے شاداب خان نے کوسل پریرا کے ساتھ مل کر صرف 33 گیندوں پر ناقابلِ شکست 76 رنز کی شراکت قائم کی۔

ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو آخری 3 اوورز میں 37 رنز کا دفاع کرنا تھا، تاہم 18ویں اوور میں ناتھن ایڈورڈ کے خلاف شاداب نے پہلے چار گیندوں پر 3 چھکے لگا کر میچ کا رخ بدل دیا۔ آخری دو اوورز میں 11 رنز درکار تھے، جنہیں شاداب نے ٹیرنس ہندز کی گیندوں پر مزید 2 چھکے لگا کر مکمل کیا۔

شاداب نے اپنی 52 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز میں 5 چھکے اور 2 چوکے لگائے اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس کامیابی کے بعد انٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز سی پی ایل 2026 کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:موسم شدید خراب، ڈاکٹراسمامشتاق کی لاش لانے کا آپریشن مؤخر

اس سے قبل ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ کولن منرو نے 46 اور نکولس پورن نے 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، تاہم فالکنز نے شاداب خان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف 9 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔