بھارتی ریاست اوڈیشہ کے ساحل پر کارگو جہاز ڈوبنے کے بعد جہاز پر سوار عملے کے 2 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 22 افراد کی تلاش جاری ہے۔
حکام کے مطابق پاناما کے پرچم بردار کارگو جہاز ‘ایم وی اوشین ونر’ پر عملے کے کل 24 ارکان سوار تھے، جن میں 20 کا تعلق چین، 3 کا میانمار اور ایک کا تعلق بنگلادیش سے تھا۔
حکام کے مطابق میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر نے ہفتے کے روزاوشین ونر کی جانب سے ہنگامی مدد کا سگنل موصول ہونے اور بعد ازاں جہاز سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا 100 نوجوان زرعی گریجویٹس کو اٹلی بھیجنے کا اعلان
بھارتی کوسٹ گارڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آپریشن کے دوران لائف رافٹس سے عملے کے دو چینی ارکان کو بحفاظت ریسکیوکرلیا گیا ہے، محکمے نے مزید بتایا کہ عملے کے بقیہ لاپتا ارکان کی تلاش کے لیے 3 بحری جہازوں کو سرچ آپریشن کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔













پیر 24 اگست 2026 

