امریکی ریاست فلوریڈا (florida)میں خاتون پائلٹ نے طیارہ پانی میں اتار کو لوگوں کی زندگی بچالی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب 23 سالہ خاتون پائلٹ نے انجن میں خرابی کے بعد طیارے کو لوگوں سے بچا کر سمندر میں باحفاظت اتار لیا ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ساحل پر بے حد رش تھا اور فیملیز پکنک منانے آئے ہوئے تھے۔
23 سالہ فیتھ ٹینکلی اپنے خاندانی سنگل انجن طیارے میں فورٹ مائرز سے بہاماس جانے کے لیے سفر کر رہی تھیں جہاں انھیں اپنے والدین کو لینے جانا تھا۔
پرواز کے دوران پیش آنے والی خرابی کے باعث انہیں مقررہ سفر مکمل کرنے کے بجائے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
مزیدپڑھیں:ایران میں ایندھن کی قلت، پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں
جس پر انہوں نے طیارے کو بتدریج نیچے لاتے ہوئے ساحل کے قریب عمارتوں اور لوگوں کو بچایا اور بالآخر اسے بحر اوقیانوس کے پانی میں اتار دیا۔
طیارہ پانی میں اترنے کے بعد وہ خود اس سے باہر نکلیں اور تیر کر ساحل کی جانب بحفاظت پہنچ گئیں۔ لائف گارڈز اور ہنگامی امدادی اہلکار بھی چند ہی منٹ میں موقع پر پہنچ گئے۔
ریسکیو ٹیم میں شامل عملے نے کم عمر پائلٹ کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ انھیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ اچانک طیارے کو ساحل کے قریب سمندر کی جانب اترتے دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔
ایک خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے بچے کو سن اسکرین لگا رہی تھیں کہ اچانک نظر اوپر گئی تو طیارہ غیر معمولی انداز میں نیچے آتا دکھائی دیا۔
مقامی حکام نے نوجوان خاتون پائلٹ کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے طیارے کو ساحل پر موجود لوگوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کیا جس کے باعث ساحل پر موجود کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔













منگل 25 اگست 2026 

