پی سی بی نے قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کیلئے اشتہار جاری کر دیا

Calender Icon منگل 25 اگست 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کردی اور اس سلسلے میں اشتہار جاری کردیا۔

پی سی بی کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں ٹیموں کے لیے فیلڈنگ کوچ درکار ہے۔ امیدوار کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچنگ کورس مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا کہ فیلڈنگ کوچ کے عہدے کے لیے امیدوار کے پاس کم از کم پانچ سال کا متعلقہ تجربہ ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 12 پیسے فی لیٹر اضافہ

خواہشمند امیدوار 9 ستمبرتک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں،جس کے بعد بھرتی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔