وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم(Apna Ghar Housing Scheme) کے درخواست گزاروں کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ہوگیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائی فنانس اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس ہوا متعلق جاری ہونےوالے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت جون سے درخواستوں میں 52 فیصد اضافہ ہوااور درخواستیں ایک لا کھ 39 ہزار تک پہنچ گئیں۔
مزیدپڑھیں:‘ایک بار چارج پر 310 کلومیٹر کا سفر’، سوزوکی نے اپنی پہلی سستی الیکٹرک کی کار ‘ای سکائی’ پیش کردی
اپنا گھر پروگرام کے تحت جاری قرضوں کی تعداد میں 59 فیصد اضافہ ہوا، زرخیز اسکیم کے تحت منظور شدہ فنانسنگ کی حد 7.2 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے فنانسنگ میں حائل رکاوٹوں کو واضح سفارشات کے ساتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔













بدھ 26 اگست 2026 

