اسلام آباد: پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی المناک ہلاکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پمز سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی امور اور کارکردگی کی نگرانی کے لیے مینجمنٹ اوورسائٹ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ایڈوائزر میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی کی سربراہی میں قائم کی جائے گی۔ میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں ڈاکٹر عابد فاروقی، سابق بیوروکریٹ فرخ قیوم، ایڈووکیٹ کاشف ملک، احسن طارق بٹ سمیت دیگر ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کمیٹی کا باقاعدہ اعلان کل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مینجمنٹ اوورسائٹ کمیٹی پمز سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، انتظامی امور اور مجموعی کارکردگی کی نگرانی کرے گی۔
کمیٹی مریضوں کی دیکھ بھال، حفاظتی اقدامات اور ہسپتالوں میں دیگر اہم شعبوں میں بہتری کے لیے اصلاحات سے متعلق سفارشات بھی تیار کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی پمز اسپتال کے نئے انتظامی اور انتظامی ڈھانچے سے متعلق تجاویز بھی تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
کمیٹی کا مقصد پمز سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کی ورکنگ کو بہتر بنانا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی نظام اور حفاظتی اقدامات میں بہتری لانا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اپنی سفارشات میں سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی نظام، مریضوں کی دیکھ بھال، حفاظتی انتظامات اور دیگر متعلقہ شعبوں میں اصلاحات کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کرے گی۔













بدھ 26 اگست 2026 

