شمعون عباسی کی دوسری بیٹی کون ہے؟ اداکار نے بیٹی کی تصاویر مداحوں سے شیئر کردیں

Calender Icon پیر 31 اگست 2026

معروف پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی(shamoon abbasi) نے اپنی دوسری بیٹی شاہ بانو عباسی کو مداحوں سے متعارف کرا دیا۔

شمون عباسی اس سے قبل اپنی بیٹی انزیلا عباسی کے حوالے سے بھی شوبز حلقوں میں جانے جاتے ہیں تاہم ان کی دوسری بیٹی شاہ بانو عباسی کے بارے میں زیادہ لوگوں کو علم نہیں تھا۔

حال ہی میں اداکار نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ اپنی بیٹی شاہ بانو کے ہمراہ موجود ہیں۔ شاہ بانو نے تقریب کے دوران انٹرنیشنل ریلیشنز اور ڈپلومیسی سے متعلق مباحثے میں شرکت کی اور اپنی کارکردگی پر پہلا ایوارڈ حاصل کیا۔

مزیدپڑھیں:ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کیلئے امریکا کا ہر ہفتے نئی ثانوی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شمون عباسی نے انہیں پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان سفارت کار قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں شاہ بانو کے والد ہونے پر فخر ہے اور نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، اس لیے سفارتی امور میں ان کا علم، رائے اور کردار ملک کے لیے نہایت اہم ہے۔


شموعن عباسی نے سفیر یوتھ ڈپلومیسی پاکستان سمٹ کی کاوش کو بھی سراہتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

شمعون عباسی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر فنکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1990 کی دہائی میں پی ٹی وی کے ڈراموں سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور مختلف ڈراموں میں منفی کرداروں کے ذریعے خصوصی شہرت حاصل کی۔ ان کے معروف ڈراموں میں ’اکھاڑہ‘، ’کشش‘، ’نورپور کی رانی‘، ’بختاور‘ اور ’دستک‘ شامل ہیں، جبکہ حالیہ ڈرامہ ’میری زندگی ہے تو‘ میں فاریہ کے والد کا کردار بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرچکا ہے۔