ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کا نام ’لیک امریکا‘ رکھ دیا، مصنوعی ذہانت سے تیار ویڈیو بھی جاری

Calender Icon پیر 31 اگست 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو(Lake Ontario) کا نام تبدیل کرکے ’لیک امریکا‘ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

27 اگست کو دستخط کیے گئے حکمنامے کے تحت امریکی وفاقی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری نقشوں، دستاویزات اور جغرافیائی ریکارڈ میں جھیل اونٹاریو کو ’لیک امریکا‘ کے نام سے درج کیا جائے۔


ٹرمپ کی جانب سے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں وہ جھیل کا نام تبدیل کرنے اور ’لیک امریکا‘ کی تختی لگانے کے انداز میں دکھائی دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہے اور حقیقی موقع کی ویڈیو نہیں۔

مزیدپڑھیں:شمعون عباسی کی دوسری بیٹی کون ہے؟ اداکار نے بیٹی کی تصاویر مداحوں سے شیئر کردیں

جھیل اونٹاریو امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع 5 عظیم جھیلوں میں شامل ہے۔ ٹرمپ کے فیصلے کا اطلاق امریکی سرکاری نام گذاری پر ہوگا، جبکہ کینیڈا نے نام کی تبدیلی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اونٹاریو کے وزیراعلیٰ ڈگ فورڈ نے ٹرمپ کے فیصلے کے جواب میں جھیل کے کنارے ایک بڑی تختی نصب کردی جس پر ’لیک اونٹاریو، اب بھی اور ہمیشہ‘ درج ہے۔


ادھر گوگل میپس نے بھی امریکی صارفین کے لیے جھیل کا نام ’لیک امریکا‘ دکھانا شروع کردیا ہے، تاہم کینیڈا میں اسے بدستور ’لیک اونٹاریو‘ ہی کہا جارہا ہے جبکہ دیگر ممالک میں دونوں نام دکھائے جارہے ہیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔