ہنگو(Hangu) میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق یہ واقعہ ہنگو کے علاقے ٹل میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں فائرنگ سے3 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں چھپری وزیران میں بی ایچ یو اسپتال منصوبےکی جگہ پر تنازع تھا۔
مزیدپڑھیں:‘ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہوگا’: امریکی صدر ٹرمپ کا دوٹوک اعلان
ڈی پی او کے مطابق دونوں گروپ چاہتےتھے کہ بنیادی مرکز صحت کی تعمیر ان کے علاقے میں ہو ۔













منگل 1 ستمبر 2026 

