مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

Calender Icon منگل 1 ستمبر 2026

دورہ انگلینڈ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم میں کی جانے والی اکھاڑ پچھاڑ کے دوران مصباح الحق(Misbahulhaq) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کے لیے بھیجے جانے والے کھلاڑیوں پر مشاورت نہ کرنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

مزیدپڑھیں:وہ ملک جہاں ہر بچے کی پیدائش پر 17 سال کی عمر تک ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد دیے جائیں گے

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

وطن واپس بھیجے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور امام الحق بھی شامل ہیں۔