ایم نیوز کا سروے؛پاکستانیوں کی اکثریت نئے صوبوں کی حامی نکلی

Calender Icon منگل 1 ستمبر 2026

پاکستانیوں کی اکثریت ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی حامی نکلی ۔

ایم نیوز کی جانب سے یوٹیوب پر کرائے گئے سروے میں 211 افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا، 76 فیصد افراد نے نئے صوبوں کے حق میں رائے دی ، جبکہ 24 فیصد افراد مخالف نکلے۔

سروے کے مطابق پاکستانیوں کی بڑی تعداد نئے صوبوں کے قیام کو انتظامی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری سمجھتی ہے۔

مزید پڑھیں:متوقع نئے صوبے: کیا نوجوانوں کو سیاست، سول سروس اور روزگار کے نئے مواقع مل سکیں گے؟

یاد رہے عوامی حلقوں کے ساتھ ساتھ بعض وفاقی وزرا اور سیاسی رہنما بھی نئے صوبوں کے قیام کے حامی نظر آتے ہیں۔وفاقی وزرا علیم خان،محسن نقوی اور مصطفیٰ کمال سمیت متعدد سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کا اظہار کیا جاچکا ہے۔

حامی حلقوں کا مؤقف ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے انتظامی امور میں بہتری، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ مخالفین اس حوالے سے سیاسی، انتظامی اور مالی پیچیدگیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔