پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کر دیے، وزارت خزانہ

Calender Icon جمعرات 3 ستمبر 2026

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ(Euro Bond) جاری کر دیے، جو عالمی معاشی میدان میں پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں، اور ملک کو پہلی بار 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ یکمشت جاری کرنے کا موقع ملا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یورو بانڈ کا کامیاب اجرا پاکستان پر عالمی اعتماد کا عکاس ہے، پاکستان کے قرض واپس کرنے کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی وجہ سے یورو بانڈ کا کامیاب اجرا ممکن ہوا۔

گزشتہ روز مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا تھا کہ پاکستان کی جانب سے 5 سالہ اور 10 سالہ مدت کے دو مختلف ڈالر بانڈز پر مشتمل ڈوئل ٹرانچ یورو بانڈ پیش کیا جارہا ہے، جس کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں سے فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔


خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یورو بانڈ کا اجرا پاکستان کی عالمی سرمایہ مارکیٹ تک دوبارہ رسائی کی جانب اہم قدم ہے۔ بانڈ کے اجرا کا فیصلہ عالمی مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:’’تولیہ لپیٹ کر آگئی ہیں؟‘‘، نِدا یاسر کے بولڈ لباس پر شدید تنقید

مشیر خزانہ نے بتایا معاشی استحکام اور مضبوط میکرو اکنامک اشاریوں کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں پاکستان کی واپسی معاشی اعتماد اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی عکاسی کرتی ہے، جب کہ یورو بانڈ کا اجرا عالمی مالیاتی نظام میں پاکستان کی دوبارہ مؤثر شمولیت کی جانب اہم پیش رفت ہے۔