باجوڑ، سلارزئی میں پولیس پوسٹ اور حجام کی دکان پر بم حملے، ملزمان فرار

Calender Icon اتوار 6 ستمبر 2026

متہ شاہ پولیس پوسٹ پر خوارج نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، تلی میں رات گئے حجام کی دکان میں دھماکا ہوا

باجوڑ: باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں پولیس پوسٹ پر خوارج نے حملہ کیا جبکہ حجام کی دکان کو اڑا دیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ڈی ایس پی جمال شاہ کے مطابق تحصیل سلارزئی کے متہ شاہ پولیس پوسٹ پر خوارج نے ہینڈ گرنیڈ سے کیا جس کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:سفالبارڈ سیڈ والٹ،سینکڑوں سالوں کیلئے عالمی بیجوں کا محفوظ خزانہ

اسی طرح تحصیل سلارزئی ہی کے علاقے تلی میں رات گئے حجام کی دکان میں بھی دھماکا کیا گیا، دھماکے سے تین دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔