پیپلزپارٹی عوام و منتخب نمائندوں کی رائے کو اہمیت دیتی ہے، بلاول بھٹو

Calender Icon بدھ 9 ستمبر 2026

ملک میں صوبوں کی تعداد بڑھانے کی بحث پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مؤقف سامنے آگیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں متفقہ طور پر قرار دادیں پاس کی ہیں، پیپلزپارٹی عوام اورمنتخب نمائندوں کی رائے کو اہمیت دیتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا حل نئے صوبے بنانا نہیں، جمہوریت اور عوامی طاقت ہے، ملک کی قسمت چند کاروباری افراد کے ہاتھ میں نہیں ہونی چاہیے۔

محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں باقاعدہ بحث کا مطالبہ کردیا، کہا مطالبہ ہے کہ اس ایشو پر قومی اسمبلی میں بحث ہو،۔

مزید پڑھیں:چین، برطانیہ باہمی تعاون پراتفاق، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور

وفاقی وزیر داخلہ ویسے تو قومی اسمبلی میں کم آتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے، سسٹم میں جو مسائل ہیں اس پر کھل کر بحث ہونی چاہیے۔