مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کا نکاح آج ہوگا

Calender Icon ہفتہ 12 ستمبر 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر(Mahnoor Safdar) آج 12 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔ ان کے نکاح کی تقریب لاہور کے علاقے جاتی امرا میں شام 5 بجے منعقد ہوگی، جسے نجی اور محدود نوعیت کا رکھا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کا نکاح معروف کاروباری شخصیت جبار خالد کے صاحبزادے ازان جبار سے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جبار خالد فلور ملنگ کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور کاروباری حلقوں میں ایک معروف نام ہیں۔ تاہم دلہا اور ان کے خاندان سے متعلق مزید تفصیلات باضابطہ طور پر سامنے نہیں لائی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق نکاح کی تقریب میں شریف خاندان کے افراد، قریبی رشتہ دار اور چند قریبی عزیز و احباب شریک ہوں گے۔ بعض میڈیا رپورٹس میں تقریب میں تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع قرار دی گئی ہے، جبکہ خاندان کی جانب سے تقریب کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:تیل کا بحران سنگین ہو گیا،ایک ہفتے میں 8 فیصد اضافہ

ماہ نور صفدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔ ماہ نور صفدر عموماً میڈیا کی توجہ سے دور رہی ہیں۔ وہ حال ہی میں لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کرچکی ہیں۔

مریم نواز نے گزشتہ دنوں لندن میں بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی تھی اور اس موقع پر اپنی بیٹی کی تعلیمی کامیابی پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔