14 ستمبر سے کونسے افراد بین الاقوامی سفر نہیں کرسکیں گے؟ بڑی پابندی عائد

Calender Icon ہفتہ 12 ستمبر 2026

 ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے کہ 14 ستمبر سے نادرا(Nadra) ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کو روانگی سے قبل نادرا ویکسین کارڈ لازمی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مرکز ہے، ائیرلائنز عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق یقینی بنائیں۔

مزیدپڑھیں:سونے سے لدی دلہن اور ‘منی لانڈرنگ’: ترکیہ میں نئی بحث چھڑ گئی

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافر پرواز سے 6 گھنٹے قبل پہنچیں، انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔